عمرشریف 24 سے 36 گھنٹوں میں سفر کرسکیں گے، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف ویزا آتے ہی 24 سے 36 گھنٹوں میں سفر کرسکیں گے۔

آرٹس کونسل کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جواد عمر شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے کا کام کردیا، اکبر لیاقت علی کی فیملی سے بھی میرا رابطہ تھا، سندھ حکومت نے ان کے تاحیات علاج کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ جیسے ہی ویزا آئے گا عمرشریف 24 سے 36 گھنٹوں میں سفر کرسکیں گے۔ اس موقع پر سردارشاہ نے کہا کہ بہت سے آرٹسٹ نادار، بیروزگار ہیں ہم نے ان کو سپورٹ کرنے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *