دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ہے، صنم چوہدری

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ہے لہذا اب سے وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ہیں اپنی سلسلہ وار انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ نے لکھا کہ اب سے اگر کوئی میرے اکاؤنٹ پر آئے تو براہِ کرم اسلام سیکھنے کی غرض سے آئے کیونکہ میں بھی اسلام سیکھ رہی ہوں۔ سابقہ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی کمپنی کی کسی بھی مصنوعات کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ یہ ایک طرح کا فتنہ ہے

انہوں نے کہا کہ کسی کے دل میں زیادہ کی خواہش ڈالنا ایک فتنہ ہے، اس سے میں بھی چھٹکارا پانے کی کوشش کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔

صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ʼعشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا‘،’ ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر‘اور ’میر آبرو‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *