اضافی پاسپورٹ منسوخی پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کو اضافی پاسپورٹ منسوخی کے لیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کواضافی پاسپورٹ منسوخ کرانے کےلیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اضافی پاسپورٹ ایمنسٹی سے متعلق حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

سب سے زیادہ فیک نیوز حکومت خود دیتی ہے، شہلا رضا

وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرانے کے لیے 90 روز کی مہلت دی جائے گی، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نا اٹھانے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے پر کم سے کم سزا 3 سال قید ہے۔

وزارت داخلہ کی اس اسکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا

One thought on “اضافی پاسپورٹ منسوخی پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *