Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157 بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، آرمی چیف – Sami's News
بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، آرمی چیف
Posted on by
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون خوشحال اور پرامن خطے کے لیےضروری ہے، پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ہرصورت ناکام بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی، علاقائی، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں اور داخلی سلامتی برقرار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مختلف خطرات کے خلاف فوج کے تعاون اور کردار کو سراہا۔
آرمی چیف نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے فوج کے تعاون اور کردار کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت بھی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی ریاستی جبر اور تشدد کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔