بجلی پھر مہنگی ھوگئی

نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں1 روپے38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن  کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے  لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے۔الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *