کورونا پھیلاؤ میں اضافہ ریکارڈ، کوئٹہ سب سے زیادہ متاثر

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24  گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.5 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح گزشتہ روز 1.5 تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4.6 فیصد ہوگئی ہے اور شہر میں گزشتہ روز کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0.4 فیصد تھی۔ جبکہ صوبے میں 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور 45 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں سب سے زیادہ اٹھارہ کیسز سامنے آئے۔ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد31 ہزار 504 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے 58 مریض صحت یاب ہوئے اور صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 30 ہزار 785 ہوگئی۔ بلوچستان میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد377 رہ گئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 342 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے صرف چھ اضلاع میں کورونا ٹیسٹ ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *