Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157
میٹرو بس سروس بحال – Sami's News

میٹرو بس سروس بحال

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں آج سے میٹرو بس سروس بحال ہو گئی، گزشتہ کئی روز سے اسٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *