سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے صارفین کیلئے سستے نرخوں پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اس مقصد کیلئے حکومت مستقبل میں توانائی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس پر انحصار کم کرکے قابل تجدید ذرائع پر سرمایہ کاری کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوتوانائی کے شعبے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور ایس اے پی ایم برائے توانائی و پٹرولیم تابش گوہر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پاور ، سیکرٹری فنانس ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر خزانہ نے بین الاقوامی منڈیوں میں غیر مستحکم توانائی کی قیمتوں سے نمٹنے کے دوران آگے کی منصوبہ بندی کو اپنانے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *