تیز رفتار کار کو انڈر پاس میں حادثہ، 2 جاں بحق

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے مناواں میں واقع قائدِ اعظم انٹر چینج پر تیز رفتار کار انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا گئی

لاہور پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت عمران بٹ اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ لاہور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *