امریکا کا طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار

امریکان نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا بہت آگے کی بات ہے۔

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے طالبان حکومت میں سب کی نمائندگی ہوگی تو تسلیم کریں گے۔

افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

افغان دارالحکومت کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔ملا عبدالغنی برادر عبوری حکومت میں وزیراعظم محمد حسن اخوند کے نائب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *