پولیس اہلکار کے قاتل 2 ڈاکو گرفتار

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں 1 ماہ قبل پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار کر لیئے گئے۔

پولیس کے مطابق 12 اگست کو بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے 2 ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس سے کانسٹیبل رمضان شہید ہو گیا تھا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو فیروز والا سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *