امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال وزیر اعظم عمران خان نے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا، اور اب دو ستمبر کو اس کی پہلی برسی بھی آگئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سڑکیں بنا کر صرف ایک ڈرامہ کیا جارہا ہے، کنٹونمنٹ کا الیکشن سامنے آیا تو وہاں سڑکیں بننا شروع ہوگئیں۔