والدین چاہتے ہیں اسکول بند نہ ہو تو طلبہ کی ویکسینیشن کروائیں، سردار شاہ

وزیر تعلیم سندھ  سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی: پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، اگر والدین چاہتے ہیں اسکول بند نہ ہو تو نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کروائیں۔

وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈر جسٹریشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے، تمام والدین تنظیم، نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں نجی اسکولز اساتذہ کو تنخواہ مزدور کی کم از کم مقرر تنخواہ کے برابر دینا ہوگی، نجی اسکولز کو فیس جمع میں تاخیر کرنے پر بچوں کو نکالنے نہیں دوں گا، نجی اسکول والوں کو قانون کے مطابق 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی۔

سردار شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے،  نجی اسکول اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی، چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *