بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اہم مطالبہ کردیا

 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ہوئے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے ۔

  پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ ایک اور بیان میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام سے حق حکمرانی ہمیشہ چھیناگیاہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں اگر دھوکا نہ ہوتاتوحکومت کو گرادیتے اورنئے الیکشن ہوتے ،پہلے پنجاب اور پھروفاقی حکومت گرائی جاسکتی تھی لیکن ہماری تجویز نہیں مانی گئی توخود میدان میں آئے ہیں اور اب نئے جذبے اورانقلابی پالیسیوں کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت جنوبی پنجاب میں نقصان پہنچایا گیا ہے اب پنجاب کے کونے کونے میں جا کر پارٹی کو متحرک کررہے ہیں۔ نوازشریف کی واپسی کافیصلہ ان کی پارٹی نے کرناہے انہیں اب عوام میں ہو نا چاہئے،شہباز شریف سے الیکشن کمیشن کے اراکین سے متعلق بات ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *