تفصیلات کے مطابق جمشید چیمہ کے بیٹوں آحل اور آرش کو زہر دئیے جانے کی اطلاعات ہیں،دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ان کو علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے جمشید چیمہ کے گھر سے چھ ملازمین کو حراست میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔حراست میں لیے گئے ملازمین میں غلام عباس، دولت باز، خانساماں اقبال،ڈرائیور وقار اور محمد رمضان شامل ہیں۔واقعہ کامقدمہ تھانہ مصطفی ٹاؤن میں بچوں کی والدہ اور ترجمان وزیراعلی پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے
Related Posts
عائزہ خان صرف محبت کی خواہشمند
خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان بہت جلد بڑی کامیابی اپنے نام کرنے والی ہیں۔اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر […]
شہباز شریف و بیٹوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، 6 بینکرز کے بیانات ریکارڈ
لاہور کی ضلع کچہری میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز […]
پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات تبدیل کردیئے گئے، یاسمین راشد
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرر کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں جبکہ سینٹرز 2 شفٹوں […]