مزاحمتی اتحاد نے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مزاحمتی اتحاد نے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

طالبان ذرائع نے پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔

قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان علی نظاری نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے۔

علی نظاری نے کہا کہ قومی مزاحمتی فرنٹ نے پنج شیر وادی کے شمال مشرق میں طالبان جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔

ترجمان قومی مزاحمتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں کچھ سو طالبان جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ پنج شیر میں طالبان کا اسلحہ ختم ہورہا ہے۔

علی نظاری نے کہا کہ پنج شیر میں طالبان ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *