سعودی عرب: شہری آبادی پر حوثی ڈرون حملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں حوثیوں کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہر خمیس مشیط کی شہری آبادی پر حوثی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ ترجمان اتحادی افواج کا مزید کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی ایئرڈیفنس ٹیم نے ڈرون فضا میں مار گرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *