سدھارتھ شُکلا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

گزشتہ روز اچانک دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اسپتال کے ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ سدھارتھ شُکلا کی موت طبعی تھی، ابتدائی رپورٹس میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی تھی

پوسٹ مارٹم  میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے جبکہ اداکار کے اہلِ خانہ نے بھی ابھی تک کسی قسم کے شک کا اظہار نہیں کیا۔

 اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے اب تک کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *