خاندان کی کفالت کا بوجھ، 8 سالہ بچہ رکشہ ڈرائیو بن گیا

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 8 سالہ بچے نے نابینا والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کے لیے ایثار و محبت کی مثال قائم کردی۔

آندھرا پردیش کے شہر ’چیتو‘ کے 8 سالہ راجا گوپال ریڈی نے نابینا والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کے لیے رکشہ چلانا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجا گوپال ریڈی اتنی چھوٹی عمر میں کوویڈ ماسک لگائے شہر بھر میں برقی رکشہ چلاتا ہے تاکہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں۔

رپورٹ کے مطابق 8 سالہ یہ معصوم اپنے 5 افراد پر مشتمل خاندان کی کفالت کے لیے چاول اور دالیں بھی بیچتا ہے۔

دوسری جانب مقامی لوگوں کی بڑی تعداد پوچھتی ہے کہ کس نے راجا گوپال ریڈی کو اتنی کم عمر میں رکشہ چلانے کی اجازت دی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *