ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے، تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 20 سے 21 کے چار افسران  کو تبدیل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف آئی ٹی ارد شیر سلیم طارق کو ڈی جی اینٹی بے نامی ایف بی آر ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ود ہولڈنگ ٹیکس عائشہ خالد ریجنل چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کی گئی ہیں۔ امتیاز علی سولنگی کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف ایڈمن ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز عبدالواحد کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے 58 آئی ٹی افسران کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 17 سے 19 کے 64 افسران بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 اور 20 کے 56 افسران کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ  20 کے اشتیاق احمد خان کو چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 20 کے افسر امجد فاروق کو ڈائریکٹر  ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی لاہور تعینات کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے افسر صاحبزادہ عبدالمتین کو کمشنر اپیلز ٹو کراچی تعینات کردیا گیا، گریڈ 20 کے افسر سجاد تسلیم اعظم  کو کمشنر آڈٹ ون ایل ٹی او لاہور اور  گریڈ 20 کے افسرطارق غنی کو  آڈٹ تھری میڈیم ٹیکس پیئر آفس کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *