Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/samisnews/public_html/wp-config.php:157) in /home/samisnews/public_html/wp-content/plugins/wp-fastest-cache/inc/cache.php on line 437
وزیر اعظم عمران خان کا شہباز شریف کو خط – Sami's News

وزیر اعظم عمران خان کا شہباز شریف کو خط

وزیر اعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قائدحزب اختلاف کو الیکشن کمیشن ممبران کی خالی اسامیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو خط لکھا، وزیراعظم نے خط میں الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا ممبران کے لئے تین تین نام تجویز کئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد تعیناتی ہوسکے گی۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کے لیے احسن محبوب، راجا عامر خان، سید پرویز عباس کا نام تجویز کیا گیا ہے، ممبر خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، فرید اللّٰہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *