معروف اسکالر اور سماجی کارکن روبینہ سہگل انتقال کرگئیں

معروف اسکالر اور سماجی کارکن روبینہ سہگل انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق روبینہ سہگل کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

روبینہ سہگل نے  انگریزی اور اردو میں مختلف تصانیف اور مقالے لکھے وہ ویمن ایکشن فورم کی سینئر ممبر بھی تھیں۔

روبینہ سہگل نے خواتین کے حقوق کے لیے چلنے والی تحریکوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف سماجی کارکن و ماہرِ تعلیم روبینہ سہگل کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ روبینہ سہگل کے ناگہانی انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، مرحومہ روبینہ سہگل ہمہ گیر شخصیت کی مالک اور خواتین کے حقوق کی ایک توانا آواز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ روبینہ سہگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *