مجھ سے نہ پوچھیں کیا ہوا کیا نہیں ہوا: شوکت ترین

وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مجھ سے نہ پوچھیں کہ پہلے کیا ہوا کیا نہیں ہوا، میں اپنے کام کا جوابدہ ہوں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکمتِ عملی کے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ہر ماہ وزارتِ خزانہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اقتصادی مشاورتی کونسل بنائی ہے، معاشی حکمتِ عملی کے لیے 14 شعبوں کے گروپس بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر سے پرفارمنس ریویو شروع کر دیا جائے گا، اگر ہم اپنی سرگرمیاں پلان نہیں کریں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، اکتوبر میں واشنگٹن جاؤں گا اور آئی ایم ایف سے بات کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *