لاہور کی عدالت نے رکشے پر لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے معاملے میں گرفتار 2 ملزمان کو شناخت کے لیے جیل منتقل کر دیا۔
دورانِ سماعت پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو ضلع کچہری میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 14 اگست کو رکشے پر سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت ہوئی تھی، تفتیش کے لیے مزید ویڈیوز کی مدد لی جا رہی ہے۔
مجسٹریٹ نے شناخت پریڈ کے لیے دونوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ آج ہی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی تیار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے قریب سڑک پر موٹر سائیکل رکشہ میں سفر کرنے والی لڑکی کے ساتھ ایک لڑکے کی بیہودہ حرکات کا واقعہ پیش آیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو رکشے کے پیچھے آنے والے ایک موٹر سائیکل سوار نے بنائی تھی جو بعد میں وائرل ہو گئی تھی۔