ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے سبب کابل ایئرپورٹ پر تعاون کی طالبان کی درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ طالبان نے کہا تھا سیکیورٹی ہم دیں گے آپ کابل ایئرپورٹ چلائیں، تاہم کابل ایئرپورٹ سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر ہمیشہ اموات ، دیگر چیزوں کا امکان رہتا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ چلانے کیلئےترکی سے رواں ہفتے تکنیکی تعاون طلب کیا تھا تاہم یہ بھی کہا تھا کہ 31اگست تک افغانستان سے ترک افواج کا انخلا کرلیا جائے۔