برطانوی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع

برطانیہ نےافغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا، برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی فوج کے انخلا کی حتمی تاریخ قریب آنے کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کے اردگرد مزید حملوں کا خطرہ بڑھے گا۔

برطانوی میڈیاکے مطابق کابل ایئرپورٹ پر موجود 1 ہزار برطانوی فوجیوں میں سے 100 فوجی آج برطانیہ روانہ ہوئے۔

دوسری جانب برطانیہ نے کابل ایئرپورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری فوج افغانستان سے 31 اگست سے قبل نکل جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دھماکے انخلا مکمل کرنے میں جلدی کا سبب نہیں بنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *