جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے کی کوششوں کا انکشاف

کیٹگری سی ممالک سےکچھ افراد کے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی استثنا دستاویزات کے ذریعے پاکستان آنے کی کوشش کی، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے تمام ایئرلائنز کو انتباہی مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ والی دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی ، کورونا کے باعث پاکستان نے ممالک کی درجہ بندی پر مبنی فہرست مرتب کی ، کیٹگری سی ممالک سےمسافروں کی پاکستان آمد مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے۔

خط کے متن کے مطابق سی کیٹگری ممالک کے مقامی افراد نے استثنیٰ دستاویزات میں جعلسازی کرنے کی کوشش کی، ایسےواقعات سے کورونا کے خلاف مہم کو نقصان پہنچنے اور وائرس منتقلی کاامکان ہے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کو اصل استثنیٰ دستاویزات پر فلائٹ میں سوار کرایا جائے۔

خط  میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تمام آپریٹرز کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانی کی ہدایت بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *