ہر نیا ترجمان عہدہ ملنے پر جھوٹ میں آپے سے باہرہوجاتا ہے ، مصدق ملک

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے ترجمان معیشت کی بہتری پہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، ہر معاشی اعشاریہ حکومتی جھوٹ دکھارہا ہے، ہر نیا ترجمان عہدہ ملنے پر جھوٹ میں آپے سے باہرہوجاتا ہے ، معاشی تباہی جھوٹ بولنے سے بہتر نہیں ہوتی، بے روزگاری جھوٹ بول کر ختم نہیں ہوتی، 61 فیصد مہنگائی جھوٹ بولنے سے ختم نہیں ہوتی، جھوٹ بولنے سے 41 ہزار ارب کا بڑھا ہوا قرضہ ختم نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *