کل پیر 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا : چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے باہمی مشاورت سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل پیر 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، حلف اٹھانے سے میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے، ڈی اے سمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا جبکہ حلف اٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کنٹرول کرنا ہے

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ کورونا وبا اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے سے اس وبا سے بچانے کی ضرورت بھی فیصلے پر اثر انداز ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *