
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کی پھلیلی نہر میں کراچی کے 4 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق مقامی غوطہ خوروں نے نہر میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تمام نوجوان کراچی سے مویشی منڈی میں خریداری کے لیے آئے تھے۔
