دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکا، 9 زخمی

ایران کے صوبے اصفہان میں کیمیکل اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے کےنتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا اصفہان شہر سے 45 کلو میٹر دور کیمیکل پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ صوبائی میڈیکل ایمرجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *