چمن کےبوغرہ چوک مرغی بازار جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 6 جاں بحق افراد کی تعداد 6 اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں مولانا عبدالقادر لونی شدید زخمی ہوئے ہیں انہیں اسپتال مین طبی امداد دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکاجے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں