چمن: بوغرہ چوک کےقریب دھماکا،4 افراد جاں بحق

samis news

چمن کےبوغرہ چوک مرغی بازار کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق دھماکہ جے یو آئی نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی کی گاڑی کے قریب ہوا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔ دھماکے میں چار افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ اس مقام پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اور جب لوگ وہاں سے واپس جانے لگے تو دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *