ٹوکیو میں فسلطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مسلم کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں ہونے والے احتجاج میں پاکستان، بنگلا دیش اور ترکی سمیت کئی ممالک کے مسلمان شریک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔
دوسری جانب ٹوکیو پولیس نے مظاہرین کو اسرائیلی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔