معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاونڈیشن کے پیج پر ایمبولنس سروس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بھی ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CPF9IB_hR7g/?utm_source=ig_web_copy_link
فاونڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لیے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔ برانڈ لانچنگ کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔