
samis news
مظفر گڑھ میں ادھارکی رقم واپس نہ کرنے پرحجام کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں عارف نامی حجام نے قریبی دکان مالک غلام سرورسے 15 ہزار روپےکی رقم ادھار لی تھی، رقم واپس نہ کرنے پر غلام سرور نے حجام کو زنجیروں میں جکڑ کر چارپائی سے باندھ دیا اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق حجام کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
