ماڈل نومی کیمبل نے 50 سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیدیا

برطانوی ماڈل نومی کیمبل نے 50 سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیا ہے، ماڈل کے ہاں حال ہی میں ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

ماڈل نومی کیمبل نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نومی کیمبل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے پیروں کو اپنے ہاتھوں میں لیے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CPA-OI0JwBp/

نومی کیمبل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک خاص نعمت ہے کہ جس نے مجھے اس ننھی پری کی ماں بننے کے لیے منتخب کیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے میری زندگی میں اس نرم روح کو حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے

ماڈل نے مزید لکھا کہ ’آپ کا اور میرا زندگی بھر کے ساتھ کو بیان کرنے کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں، میرے لیے آپ سے بڑی محبت اور کوئی نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ کیمبل فرانس کی پہلی سیاہ فام ماڈل ہیں جو فرینچ ووگ اور ٹائم میگزین کی کور گرل بنی تھیں، وہ امریکی ووگ کے ستمبر کے اہم شمارے کے کور کی بھی پہلی سیاہ فام ماڈل تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *