عمران اب نوازشریف اورزرداری کا پیچھا چھوڑدیں اور ۔۔“ شاہد آفریدی بھی بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نوازشریف کا پیچھاچھوڑنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔  شاہد آفریدی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عمران بھائی جب وزیراعظم نہیں تھے تب وہ جو بات کرتے تھے ساری قوم کھڑی ہوجاتی تھی اب وہ وضاحتیں بہت دیتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کو چاہیے کہ اب وہ زرداری اور نواز شریف کو چھوڑدیں، 2 ڈھائی سال سے وہ جہاں جاتے ہیں ان ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ سابق کپتان کاکہنا تھا کہ کہیں بھی کوئی افتتاح کرتے ہوئے میں نے ان کو جب بھی سنا ہے وہ زرداری نواز شریف ہی کہتے ہیں، پچھلی حکومتوں نے جو کچھ کیا آپ اسے چھوڑدیں، یہ دیکھیں کہ آپ کیا کررہے ہیں، اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ کرکے دکھائیں اور آپ تبدیلی لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے لیے ہم نے 2013 میں انہیں ووٹ دیا ہے وہ تبدیلی لے کر آئیں، جو پرانا پاکستان ہے اس کو ٹھیک کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *