شاہ محمود قریشی کی عالمی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں: فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی سفارتی کوششوں کو سراہا ۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی عالمی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب  نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل قیام امن کے لیے او آئی سی کا کردار ناگزیر ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *