شیخوپورہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اراضی نیلامی میں خریدنے والے شخص چوہدری محمد بوٹا ورک کا تعلق فیصل آباد روڈ کی آبادی بھکھی سے ملحقہ ڈیرہ جلو حویلی سے ہے جو کافی عرصہ سے پراپرٹی کا کاروبار کرتا اور آڑھت بھی چلاتا ہے ۔
اس کا ہم زلف چوہدری محمد ریاض ورک نواز لیگ میں فعال اور متحرک کارکن ہے اور نواز لیگ کے پلیٹ فارم سے علاقہ کوٹ رنجیت سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل منتخب ہوا تھا چوہدری محمد بوٹا ورک نے اپنے 3 بیٹوں سمیت چار بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے مریدکے روڈ پر واقع ایک معروف درس گاہ میں داخل کروایا ہوا ہے۔
چوہدری محمد بوٹا نے نواز شریف کی 88 کنال ساڑھے 4 مرلے اراضی تقریباً 11 کروڑ 15 لاکھ روپے میں خریدی ہے جس میں سے 2 ایکڑ اراضی کا فرنٹ فیصل آباد روڈ پر ہے۔