حماس نے جیت کا اعلان کر دیا، غزہ میں جشن منایا گیا۔

samis news

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے بعد حماس نے جیت کا اعلان کر دیا، غزہ میں جشن منایا گیا۔

غزہ 11 دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی، اسرائیلی حملوں میں 232فلسطینی شہید ، 1900سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی دباؤ پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق جبگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا ہے اور اب تک اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

پاکستان نے بھی اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *