وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اور عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ترین گروپ کے تمام ارکان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے، بیورو کریسی ترین گروپ کے تمام جائز مسائل حل کرے گی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں طے پایا کہ ترین گروپ بجٹ کی منظوری سمیت حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ جہانگیر ترین گروپ پارٹی ڈسپلن کو فالو کرے گا۔