ترین گروپ کیلئے عثمان بزدار کا ظہرانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کا نامزد وفد آج پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب کے رہنما سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ اور نعمان لنگڑیال شامل ہوں گے۔

ترین گروپ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے 6 نمائندوں کو نامزد کیا ہے، ترین گروپ عثمان بزدار کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جہانگیر ترین گروپ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، یہ ملاقات آج 12 بجے ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *