الگ نشستوں کی درخواست دینے کا پروگرام نہیں : سعید نوانی

فائل فوٹو ( سمیعز نیوز )

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کےگروپ کے رکنِ پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو الگ نشستوں کی درخواست دینے کا پروگرام نہیں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کےگروپ کے رکنِ پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے کہا کہ عثمان بزدار ہمارے وزیرِ اعلیٰ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پارٹی کے ساتھ رہ کر معاملات طے کرنے ہیں، ہم نے کبھی بھی منفی ایکشن کی بات نہیں کی ہے۔سعید اکبر نوانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحفظات ہوتے ہیں، جو دور بھی ہو جاتے ہیں، مگر الگ نشستوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *