
ممبئی بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹہ چشمہ کی اداکارہ منمن دتہ کی قابل اعتراض الفاظ کیساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ان کے خلاف شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائب ( ایس سی ایس ٹی ) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق متذکرہ بالا ویڈیو میں منمن دتہ تیار ہوتے ہوئے یہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ جلد ہی میں یو ٹیوب پر نظر آؤں گی ، میں اس کیلئے اچھا دکھنا چاہتی ہوں بھنگی کی طرح نظر نہیں آنا چاہتی۔دو روز قبل سہ پہر کو ان کی برادری کے افراد نے بھی احتجاج کیا ،جس کے بعد مقدمے کا اندراج ہوا
ڈی ایس پی بھنور سنگھ کے مطابق منوج پارمر کی جانب سے ایک کیس کیا گیا جس میں منمن دتہ کے خلاف ایس سی ایس ٹی کی دفعات ہیں ، کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

منمن دتہ کے الفاظ پر سوشل میڈیا پر غم و غصہ پایا گیا جہاں متعدد افراد نے اس اصطلاح کے استعمال پر اعتراض کیا وہیں اداکارہ نے اگلے ہی دن اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسی کے لئے معافی مانگ لی ۔منمن نے کہا کہ اس کے استعمال کردہ لفظ کی غلط تشریح کی گئی اور انہوں نے کسی کے جذبات کی توہین ، تذلیل یا تکلیف دینے کے ارادے سے یہ نہیں کہا ۔
