وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فلم اور ڈرامہ انڈسڑی کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد -وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جون میں بنائی گئی نئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔نئی پالیسی میں فلم اور ڈراما صنعت کو کئی فوائد دیے گئے ہیں، جن سے دونوں فیلڈز کو فائدہ ہوگا۔ اُمید ہے کہ نئی فلم پالیسی کے سینما انڈسٹری پر دیرپہ بہترین اثرات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *