فیصل واوڈا نے ترین گروپ کےخلاف سخت زبان استعمال کی، جس پر حسنین بہادر دریشک نے فیصل واوڈا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کےخلاف سخت زبان استعمال کرنے پر پنجاب کے وزیر حسنین بہادر دریشک نے فیصل واوڈا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فیصل واوڈا کو فضول اور گھٹیا قرا ر دیتے ہوئے حسنین بہادر نے کہا کہ عمران خان کو کسی سے خطرہ ہے تو وہ فیصل واوڈا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کشتی ڈبونے میں فیصل واوڈا کا بڑا ہاتھ ہوگا