حکمران جماعت کے وزیر و مشیر اسکینڈلز کی زد میں ہیں۔ تبدیلی کا جنازہ کسی بھی لمحے اٹھنے کو ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق

samis news

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا جنازہ کسی بھی لمحے اٹھنے کو ہے۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مہنگائی کا جن عوام کا سب کچھ نگل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا 80 فیصد طبقہ بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ پی ٹی آئی سے نہ معیشت ٹھیک ہوئی ہے نہ گورننس۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن ہے جو وزیراعظم کے دعوﺅں کا منہ چڑا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعت کے وزیر و مشیر اسکینڈلز کی زد میں ہیں۔ تبدیلی کا جنازہ کسی بھی لمحے اٹھنے کو ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *