حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء نےترین گروپ سےرابطہ کیا، جنہیں ترین گروپ نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے ترین گروپ سے درخواست کی ہے کہ بجٹ سیشن کا بائیکاٹ مت کریں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اور ترین گروپ کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔
ترین گروپ کا کہنا ہے کہ عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے بجٹ سیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی، مزید معاملات ملاقات میں طے کیے جائیں گے۔
حکومتی ذرائع نے ترین گروپ سے کہا کہ پنجاب حکومت سےمتعلق آپ کے تحفظات دور کریں گے۔