پنجاب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع کردی۔
اس حوالے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
اس میں کہا گیا کہ 24 مئی سے ریسٹورنٹس آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح ریسٹورنٹس میں ڈائن ان پر پابندی برقرار ہے جبکہ ٹیک اوے کے اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریب کی اجازت ہوگی، پنجاب بھر میں انڈور شادی کی تقریبات اور مارکیز پر پابندی عائد رہے گی۔
اس میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس مکمل بند رہیں گے، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام مزارات مکمل بند رہیں گے، دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مزارات، سینما ہالز اور تھیٹرز بدستور بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہے گی۔
اس میں کہا گیا کہ ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس اوپیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی